Written by 9:08 am Mega Projects

شاہراہ دستور پر اوور ہیڈ پل کی تعیر دوبارہ شروع

اسلام آباد: سی ڈی اے نے سمارٹ لاک کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں  شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں  شاہراہ دستور پر پاک سیکرٹریٹ کے سامنے پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے اوورہیڈ پول کی تعمیر کے سلسلے میں اتوار کو دوبارہ کام شروع کر دیا گیا۔ اس پل کے تعمیراتی کام کو ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو ایوارڈ کیا گیا تھا جس پر 39 ملین روپے لاگت آئے گی پل کی مجموعی لمبائی پچاس میٹر ہے  ہیوی مکینیکل کمپلیکس میں  تعمیر کیا جارہا ہے جہاں پر سٹیل سے اس پل کی تعمیر کا کام جاری تھا جو کرونا وائرس کی وبا اور بعدازاں حالات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ اب جب حکومت نے تعمیراتی کام کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو اس کی روشنی میں سی ڈی نے ایک دفعہ پھر اس کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے ۔  اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بنائے گئے ایس او پیز  اور تمام تر حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو تمام منصوبوں میں یقینی بنایا گیا ہے

(Visited 22 times, 1 visits today)
Close
0 Shares
Share via
Copy link
Powered by Social Snap