Written by 11:46 am Mega Projects

لاک ڈاؤن کے دوران 60ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے

رواں مالی سال مجموعی طور پر  5 کھرب 26 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں ، جبکہ  لاک ڈاؤن کے دوران بھی 60 ارب روپے کی فراہمی یقینی بنائی گئی، 75 فیصد ترقیاتی فنڈز جاری ہوچکےہیں ۔ مالی سال 20-2019ء میں اب تک کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ منصوبہ بندی کمیشن کے مطابق 36 وزارتوں اور ڈویژنز کو 230 ارب روپے دیئے گئے، این ایچ اے کو 154 ارب اور آبی وسائل ڈویژن کو 72 ارب روپے دیئے جاچکے۔

ریلوے کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 ارب اور قومی صحت کیلئے 8 ارب 36 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران مختلف منصبوں کیلئے 60 ارب روپے فراہم کئے گئے، 10 ماہ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ترقیاتی فنڈز میں سے 41 ارب 78 کروڑ روپے کا حصہ ملا، فاٹا کے 10 سالہ ترقی پلان کیلئے 23 ارب جبکہ ضم ہونے والے اضلاع کو 9.6 ارب روپے دئیے گئے۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
Close
0 Shares
Share via
Copy link
Powered by Social Snap