Written by 8:55 am Mega Projects

مال آف ہنگو، ضرورت وقت یا کاروبار کا بہترین موقع؟

مال آف ہنگو  کس علاقے میں تعمیر کیا جارہا ہے اس  کی پہچان آپ اس کے نام سے ہی کر سکتے ہیں، جی ہاں!  بالکل ٹھیک پہچانا آپ نے،  یہ مال خیبر پختونخواہ  میں واقع ہنگو ضلع کے ہنگو شہر میں تعمیر کیا جارہا ہے۔  مال آف ہنگو اے- ایچ گروپ کی زیر نگرانی تعمیر کروایا جا رہا ہے جو کہ پہلے بھی خیبر پختونخواہ میں کامیاب تعمیراتی منصوبوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں اس سوال کے جواب کی جس مقصد کے لئے یہ تحریر لکھی جا رہی ہے کے ‘مال آف ہنگو’ محض طرز زندگی میں جدت لانے کے لئے وقت کی ضرورت  ہے  یا پھر اس سے زیادہ بھی کچھ؟ تو جناب جواب یہی ہے کے ہنگو میں اس سے بہتر کاروبار اور سرمایہ کاری کا موقع آپ نے نا پہلے دیکھا ہوگا نا ہی سنا۔

مال آف ہنگو شہر ہنگو  میں کاروبار کے  محفوظ اور نئےمواقع متعارف کروانے جا رہا  ہے تاکہ  گھریلو سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ  بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی  اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔ویسے تو اس مال کو ضرورت وقت کہنا بھی غلط نا ہوگا، جہاں پاکستان میں ہائی رائز عمارتوں کے ٹرینڈ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے وہاں ہنگو اور کے پی کے بیشتر علاقوں میں بلندو بالا عمارتیں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

مال کی عمارت ہنگوشہر کی پہلی 7 اسٹوری اور بین الاقوامی سطح کی عمارت ہوگی، صرف یہی نہیں اے ایچ گروپ کا اس  عمارت کو بجلی کی محتاجی سے بھی مبرا  رکھنے کا ارادہ ہے ، یعنی اس عمارت کو سولر انرجی جسے عام زبان میں شمسی توانائی کہا جاتا ہے اس سے آپریٹ کیا جائے گا۔

اس مال کو شمسی توانائی سے آپریٹ کرنے سے نا صرف ہنگو کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھا جائے گا بلکہ مال میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ لوڈ شیڈنگ اوردیگر مسائل سے پاک اس مال میں کاروبار کرنے والے بڑے فائدے میں رہیں گے۔کاروباری حضرات کے ساتھ خریداروں کی بات کی جائے تو ہنگو کے پہلے مکمل ائیر کنڈیشنڈ شاپنگ مال میں آپ کو شہر میں موجود باقی شاپنگ سنٹرز سے زیادہ ورائٹی ملے گی جہاں آپ کو اسٹائل اور چوائس پر سمجھوتہ نہیں کرنا پڑے گا۔فیملیز کے لئے شاپنگ کے ساتھ ساتھ فیملی فوڈ کورٹ اور جدید سیکیورٹی سسٹم بھی ہوگا جو آپ کی شاپنگ اور فیملی ٹائم میں خلل ڈالنے والے عوامل کی روک تھام کو ممکن بنائے گا۔

مال آف ہنگو میں کیش اینڈ کیری اور الیکٹرانک اشیا کی خریداری کی سہولت بھی موجود ہوگی، ہائی رائز عمارتوں کی طرح  ہنگو شہر میں کیش اینڈ کیریز کی تعداد بھی نا ہونے کے برابر ہے جس کا مطلب یہی ہے کے مال آف ہنگو ایک نہیں بلکہ کئی ٹرینڈز سیٹ کرنے جا رہا ہے۔اس کے ساتھ   ساتھ مال میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے لئے جدید دفاتر بھی تعمیر کئے جارہے ہیں،یعنی شاپنگ، فوڈ، آفسز سب کچھ آپ کو ملے گا ایک ہی چھت تلے غرضیکہ مال آف ہنگو کاروباری افراد کے لئے سرمایہ کاری اور کاروبار کا ایک سنہری موقع ہے  جس سے انہیں ضروراستفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

(Visited 266 times, 1 visits today)
Close
0 Shares
Share via
Copy link
Powered by Social Snap